9 اگست 2015 - 07:19
دمشق پر دہشت گردانہ حملہ، 41 بے گناہ شہری جاں بحق وزخمی

دہشت گردوں نے دارالحکومت دمشق کے ایک علاقے پر مارٹر گولے سے حملہ کر کے شام کے متعدد عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز دہشت گردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مرکز میں واقع ایک رہائشی علاقے پر مارٹر گولے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ عام شہری جاں بحق اور چھتّیس دیگر زخمی ہو گئے۔ دہشت گرد عناصر نے اس سے قبل بھی اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کی غرض سے بے گناہ افراد کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ ادھر المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج اور مزاحمتی فورسز نے الزبدانی شہر میں احرار الشام دہشت گرد گروہ کے تین عناصر کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اس شہر کے مشرقی علاقوں میں شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ دوسری جانب شام کے مرکز میں واقع صدد شہر پر داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے کے خطرے کے پیش نظر، اس شہر کے سیکڑوں عیسائی شہری، اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق آشوری عیسائیوں کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ اسامہ ایڈورڈ نے کہا ہے کہ صدد شہر کے عیسائی شہری،حمص اور دمشق منتقل ہو رہے ہیں، جو شام کی حکومت کے زیر کنٹرول ہے۔ ایک باخبر ذریعے کا کہنا ہے کہ شمال مغربی شام میں واقع شہر قریتین کے قریب بھی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق دہشت گردوں نے اس شہر کے دو سو تیس شہریوں کو اغوا کر لیا ہے جن میں متعدد عیسائی شہری بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس شہر کے زیادہ تر شہری عیسائی ہیں۔ واضح رہے کہ مغرب اور بعض علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد، سن دو ہزار گیارہ سے مرکزی حکومت کو گرانے کے درپے ہیں، تاہم اب تک وہ، اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169